ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کلڈکا پربھاکر بھٹ کے خلاف سوموٹو کیس درج کرلیا جائے : کنڑا ادیب و شعراء کا مطالبہ

کلڈکا پربھاکر بھٹ کے خلاف سوموٹو کیس درج کرلیا جائے : کنڑا ادیب و شعراء کا مطالبہ

Tue, 26 Dec 2023 20:44:37    S.O. News Service

بنگلورو:26؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) فرقہ وارانہ اشتعال انگیز بیانات دینےوالے سنگھ پریوار کے کلڈکا پربھا کر بھٹ کے خلاف سوموٹو شکایت درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کرنےکا مشہور و معروف کنڑا ادیب پروفیسر کے مرلوسدپا، ڈاکٹر جی رام کرشنا، ڈاکٹر وجیا، پروفیسر ایس جی سدرامیا، پروفیسر راجیندر چنی، ڈاکٹر بنجگیر جئے پرکاش سمیت بیدار مغز شہری، کرناٹک کے لیڈروں نے پرزور مطالبہ کیا ہے۔

اخباری بیان جاری کرتےہوئے ادیبوں اور شاعروں نے کلڈکا پربھاکر بھٹ کے بیان کی کڑی تنقید کرتےہوئے کہاہے کہ منڈیا میں منعقدہ ’ہنوم سنکیرتن ‘ پروگرا م میں کلڈکا پربھاکر بھٹ نے خواتین کے متعلق بہت ہی ہتک آمیز بیان دیا ہے۔ جس کی ہم کڑی مذمت کرتےہیں ۔ رام کو ہندو کرن کےلئے استعمال کرتے ہوئے کلڈکا پربھا کر بھٹ وقفہ وقفہ سے حیات مخالف بیانات دیتےرہتے ہیں ۔

شہری سماج کے روایتوں سے انکار کرنے والے بیانات صرف مسلم خواتین کا ہی نہیں بلکہ پوری خواتین برادری کی ہتک کی ہے۔ اس کے باوجود کلڈکا پربھاکر بھٹ جیسے  افراد کےفالوورس کا بھی ہونا بہت ہی تشویش ناک ہونے کا ادیبوں نے خیال ظاہر کیا ہے۔ نیشنل کرائم رپورٹ بیورو-2022کےمطابق ملک بھر میں خواتین پر ظلم و ہراسانی کے 4،45،256کیس درج ہوئے ہیں۔ سال 2019-21کی مدت میں 13.13 لاکھ عورتیں اور لڑکیاں لاپتہ ہوئی ہیں۔ کرناٹک میں ہی 40ہزار خواتین لاپتہ ہونے کی رپورٹ  میں جانکاری دی گئی ہے۔ خواتین کی بنیاد وں کو کمزور کرنےوالے اس دور میں ہمیں ان کی حفاظت کے لئے کھڑا ہونا ضروری ہےاور یہی انسانی دھرم بھی ہے۔

لیکن کلڈکا پربھاکر بھٹ جیسے لوگ اس کے برعکس خواتین کووقار،احترام پر داغ لگارہےہیں، اگر ایسے موقعوں پر  ملک کا قانون اپنا کام کرتا ہے  تو ایسی گندی ذہنیت کے لوگ اپنی حد میں رہتے ۔ کم ازکم حکومت اب خاموش نہ بیٹھنےکا مطالبہ کیا ہے۔


Share: